نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے مسئلہ کشمیر اور دلتوں پر ہو رہے مظالم پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کی سخت تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ ان واقعات سے سماج ٹوٹ گیا ہے اور ملک کے لئے یہ سب سے بڑا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
مسٹر آزاد نے دلتوں پر ہو
رہے ظلم پر راجیہ سبھا میں مختصر مدت بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی شاید آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ بولنے والے وزیر اعظم ہے لیکن وہ اقلیتوں، دلتوں اور غریبوں پر ہو رہے مظالم پر کچھ نہیں بولتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر گزشتہ 14 دن سے جل رہا ہے لیکن ان کا اس سلسلے میں کوئی بیان نہیں آیا ہے۔